Nojoto: Largest Storytelling Platform

Best وزیر Shayari, Status, Quotes, Stories

Find the Best وزیر Shayari, Status, Quotes from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos about وزیر Ú©ÛŒ جمع, وزیر آغا Ú©ÛŒ تصانیف, وزیر تعلیم ہندوستان, وزیر اعظم, وزیر آموزش Ùˆ پرورش,

  • 6 Followers
  • 6 Stories

Qurban Pashtoon

دا پشتانہ زمریان

read more
نر پشتون بہاتور پشتون
منظور پشتون منظور پشتون
نر وزیر زخمی وزیر
علی وزیر علی وزیر دا پشتانہ زمریان

M Ali Haider

read more
خاندان اور خون کی پہچان۔۔۔۔ ضرور پڑھیں
سلطان محمود غزنوی نے اک بار دربار لگایا . دربار میں ہزاروں افراد شریک تھے جن میں اولیاء قطب اور ابدال بھی تھے سلطان محمود نے سب کو مخاطب کر کے کہا کوئی شخص مجھے حضرت خضر علیہ السلام کی زیارت کرا سکتا ہے..سب خاموش رہے دربار میں بیٹھا اک غریب دیہاتی کھڑا ہوا اور کہا میں زیارت کرا سکتا ہوں .سلطان نے شرط پوچھی تو عرض کرنے لگا 6 ماہ دریا کے کنارے چلہ کاٹنا ہو گا لیکن میں اک غریب آدمی ہوں میرے گھر کا خرچا آپ کو اٹھانا ہو گا ........سلطان نے شرط منظور کر لی اس شخص کو چلہ کے لیے بھج دیا گیا اور گھر کا خرچہ بادشاہ کے ذمے ہو گیا.....6 ماہ گزرنے کے بعد سلطان نے اس شخص کو دربار میں حاضر کیا اور پوچھا تو دیہاتی کہنے لگا حضور کچھ وظائف الٹے ہو گئے ہیں لہٰذا 6 ماہ مزید لگیں گے ....مزید 6 ماہ گزرنے کے بعد سلطان محمود نے پھر دربار لگایا اور دربار میں ہزاروں افراد شریک تھے......... اس شخص کو دربار میں حاضر کیا گیا اور بادشاہ نے پوچھا میرے کام کا کیا ہوا.... یہ بات سن کے دیہاتی کہنے لگا بادشاہ سلامت کہاں میں گنہگار اور کہاں خضر علیہ السلام میں نے آپ سے جھوٹ بولا .... میرے گھر کا خرچا پورا نہیں ہو رہا تھا بچے بھوک سے مر رہے تھے اس لیے ایسا کرنے پر مجبور ہوا.....سلطان محمود غزنوی نے اپنے اک وزیر کو کھڑا کیا اور پوچھا اس شخص کی سزا کیا ہے . وزیر نے کہا سر اس شخص نے بادشاہ کے ساتھ جھوٹ بولا ھے۔ لہٰذا اس کا گلا کاٹ دیا جائے . دربار میں اک نورانی چہرے والے بزرگ تشریف فرما تھے کہنے لگے بادشاہ سلامت اس وزیر نے بالکل ٹھیک کہا .....بادشاہ نے دوسرے وزیر سے پوچھا آپ بتاو اس نے کہا سر اس شخص نے بادشاہ کے ساتھ فراڈ کیا ہے اس کا گلا نہ کاٹا جائے بلکہ اسے کتوں کے آگے ڈالا جائے تاکہ یہ ذلیل ہو کہ مرے اسے مرنے میں کچھ وقت تو لگے دربار میں بیٹھے اسی نورانی چہرے والے بزرگ نے کہا بادشاہ سلامت یہ وزیر بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے ..........سلطان محمود غزنوی نے اپنے پیارے غلام ایاز محمود سے پوچھا آپ کیا کہتے ہو ایاز نے کہا بادشاہ سلامت آپ کی بادشاہی سے اک سال اک غریب کے بچے پلتے رہے آپ کے خزانے میں کوئی کمی نہیں آیی .اور نہ ہی اس کے جھوٹ سے آپ کی شان میں کوئی فرق پڑا اگر میری بات مانو تو اسے معاف کر دو ........اگر اسے قتل کر دیا تو اس کے بچے بھوک سے مر جائیں گے .....ایاز کی یہ بات سن کر محفل میں بیٹھا وہی نورانی چہرے والا بابا کہنے لگا .... ایاز بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے ......سلطان محمود غزنوی نے اس بابا کو بلایا اور پوچھا آپ نے ہر وزیر کے فیصلے کو درست کہا اس کی وجہ مجھے سمجھائی جائے...بابا کہنے لگا بادشاہ سلامت پہلے نمبر پر جس وزیر نے کہا اس کا گلا کاٹا جائے وہ قوم کا قصائی ہے اور قصائی کا کام ہے گلے کاٹنا اس نے اپنا خاندانی رنگ دکھایا غلطی اس کی نہیں آپ کی ہے کہ آپ نے اک قصائی کو وزیر بنا لیا........دوسرا جس نے کہا اسے کتوں کے آگے ڈالا جائے اُس وزیر کا والد بادشاہوں کے کتے نہلایا کرتا تھا کتوں سے شکار کھیلتا تھا اس کا کام ہی کتوں کا شکار ہے تو اس نے اپنے خاندان کا تعارف کرایا آپ کی غلطی یے کہ ایسے شخص کو وزارت دی جہاں ایسے لوگ وزیرہوں وہاں لوگوں نے بھوک سے ھی مرنا ہے ..اور تیسرا ایاز نے جو فیصلہ کیا تو سلطان محمود سنو ایاز سیّد زادہ ہے سیّد کی شان یہ ہے کہ سیّد اپنا سارا خاندان کربلا میں ذبح کرا دیتا یے مگر بدلا لینے کا کبھی نہیں سوچتا .....سلطان محمود اپنی کرسی سے کھڑا ہو جاتا ہے اور ایاز کو مخاطب کر کہ کہتا ہے ایاز تم نے آج تک مجھے کیوں نہیں بتایا کہ تم سیّد ہو......ایاز کہتا ہے آج تک کسی کو اس بات کا علم نہ تھا کہ ایاز سیّد ہے لیکن آج بابا جی نے میرا راز کھولا آج میں بھی راز کھول دیتا ہوں سنو اے بادشاہ سلامت اور درباریو یہ بابا کوئی عام ہستی نہیں یہی حضرت خضر علیہ السلام ہیں.....

Ahmad Arbab

read more
انڈیا دوسری بار چاند پر اتر رہا ہے۔ یہ کامیابی اس کی اچھی تعلیمی پالیسی کا نتیجہ ہے۔
انڈیا کی تعلیمی پالیسی کے بانی مولانا ابوالکلام آزاد تھے۔ وہ کانگریس کے صف اول کے رہنما تھے اور ایک سے زیادہ مرتبہ اس کے صدر رہ چکے تھے۔ وہ آزاد ہندوستان کے صدر بن سکتے تھے لیکن انہوں نے وزارت تعلیم سنبھالی اور 1958 میں اپنی وفات تک یہ ذمے داری سنبھالے رکھی۔ انہوں نے تعلیم میں سائینس اور ٹکنالوجی کو بنیادی اہمیت دی۔ 1951 میں خرگپور کے مقام پر انڈین انسٹیٹیوت  آف ٹکنالوجی کی بنیاد رکھی گئی اور اسے ایک قومی اہمیت کا ادارہ قرار دیا گیا۔ اس انسٹٹیوٹ کی شاخیں پورے ہندوستان میں کھلتی گئیں اور اب اس نام سے 23 خود مختار ادارے ہندوستان کے مختلف شہروں میں قائم ہیں۔ انڈین انسٹٹیوٹ آف ٹکنالوجی نے ملک میں معیاری سائینسی تعلیم کے فروع میں اہم کردار ادا کیا اور آج ساری دنیا میں جو ہندوستانی سائینسدان چھائے ہوئے ہیں وہ انہیں سے نکلے ہیں۔ ملک میں تعلیم کے فروع کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کے یوم پیدائش کو قومی تعلیمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 
یہ تو ایک مولوی کا کام تھا۔ ادھر پاکستان میں پہلا وزیر تعلیم کون تھا، یہ کم لوگ ہی جانتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ وزیر داخلہ و اطلاعات کو تعلیم ایک اضافی ذمے داری کے طور پر دے دی گئی۔ یعنی یہ ایک غیر اہم  شعبہ قرار پایا۔ کہتے ہیں کہ جب کوئی نئی حکومت بنتی تھی تو تعلیم کی وزارت کوئی لینے کو تیار ہی نہ ہوتا۔ ایوب خان کے دور میں ایسا ہی ہوا تو ایک بنگالی رہنما کو زبردستی پکڑ کر لایا گیا اور وزیر تعلیم کے طور پر حلف دلوائی گئی۔ 
ایسے حالات میں سائینس اور ٹکنالوجی نے کیا ترقی کرنی تھی۔ ہمارے پاس لے دے کے ایک ایٹم بم ہے جس کے  نقشے ہم نے کیسے حاصل کیے، وہ سب جانتے ہیں۔

منقول

faran Ali

#طنز

read more
شمع کے پگھلنے  کے قصے پرانے ہونے تھے
تجھ سے پہلے والے ابھی پرائے ہونے تھے
کس کے کہنے پہ حشر بپا کیا ہے تم نے
ابھی دو ،چار ،بیس گناہ اور ہونے تھے
اسکے پیٹ پہ لات مارنے والوں سنو
 تمھارے پاوں کہاں سلامت ہونے تھے
ایوانِ بالا کا حکم آیا ہے مالا مال ہو جاؤگے
معلوم تھا وہ وزیر تھےکہاں غریب ہونے تھے
منصف نے یوں بھی لکھا ہوگا فیصلہ یقین سے
وہ رئیس ہیں وزیر ہیں کہاں گنہگار ہونے تھے

Engineer Kashif

نہ #رئیس ہوں نہ #امیر ہوں ، نہ میں #بادشاہ نہ #وزیر ہوں💕

تیرا #عشق ہے میری #سلطنت ، اسی سلطنت کا  #فقیر ہوں❤ For Love


About Nojoto   |   Team Nojoto   |   Contact Us
Creator Monetization   |   Creator Academy   |  Get Famous & Awards   |   Leaderboard
Terms & Conditions  |  Privacy Policy   |  Purchase & Payment Policy   |  Guidelines   |  DMCA Policy   |  Directory   |  Bug Bounty Program
© NJT Network Private Limited

Follow us on social media:

For Best Experience, Download Nojoto

Home
Explore
Events
Notification
Profile