Nojoto: Largest Storytelling Platform

Best امیرمو Shayari, Status, Quotes, Stories

Find the Best امیرمو Shayari, Status, Quotes from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos about

  • 1 Followers
  • 13 Stories

Amirmoosa

تو چاہے تو ہجر بھی تیرا وصل بنایا جا سکتا ہے اس دنیا سے دور کہیں یہ پیار نبھایا جا سکتا ہے تجھ سے دور بھلے ہوں پر میں ساتھ تمہارے رہتا ہوں تیری اک تصویر سے اب بھی دل بہلایا جا سکتا ہے یار ہمیشہ یار ہوندے نے!! خاکی سے یہ بات سنی #Poetry #Shayari #urdu #امیرمو #Ameermoosa

read more
تو چاہے تو ہجر بھی تیرا وصل بنایا جا سکتا ہے
اس دنیا سے دور کہیں یہ پیار نبھایا جا سکتا ہے

تجھ سے دور بھلے ہوں پر میں ساتھ تمہارے رہتا ہوں
تیری اک تصویر سے اب بھی دل بہلایا جا سکتا ہے

یار ہمیشہ یار ہوندے نے!!
 خاکی سے یہ بات سنی
خود بتلاو یار  کہ ایسا یار گنوایا 
جا سکتا ہے ؟ 

تم سچے اور میں جھوٹا ہوں!  دیکھو  میں نے مان لیا
یہ بتلاو  اس جھوٹے سے کام چلایا جا سکتا ہے

دل کی دھک دھک ماند پڑی ہے امیر کوئی بتلائے اسے
وہ چاہے تو اب بھی مردہ دل دھڑکایا جا سکتا ہے

جان !! اگر تم جان بھی مانگو، جان
کی کوئی فکر نہیں
جان پہ اپنی جان لٹا کر عشق کمایا جا سکتا ہے

    #امیرمو'سی تو چاہے تو ہجر بھی تیرا وصل بنایا جا سکتا ہے
اس دنیا سے دور کہیں یہ پیار نبھایا جا سکتا ہے

تجھ سے دور بھلے ہوں پر میں ساتھ تمہارے رہتا ہوں
تیری اک تصویر سے اب بھی دل بہلایا جا سکتا ہے

یار ہمیشہ یار ہوندے نے!!
 خاکی سے یہ بات سنی

Amirmoosa

تسلی دیجیے مجھ کو،
 میرا دل پھر نہ ٹوٹے گا
میرے ہاتھوں میں وہ جو ہاتھ ہے،
 اب کہ نہ چھوٹے گا
میں اک ویران گھر ہوں،  
 جس میں بس اک بھوت رہتا ہے
یہ اک احسان ہے گر                   وہ ،
میری بستی میں لوٹے گا

#امیرمو'سی #urdu #Poetry 
#Ameermoosa 
#poetrylovers

Amirmoosa

ہمارے حال پہ ہنسنے دو آج ان کو           امیر
کل میں ان سب کو رلاوں گا چلا جاوں گا
میں بہت دیر سے اپنے ہی انتظار میں ہوں
خود کو تجھ سے میں    ملواوں     گا چلا جاوں گا


اے میرے یار    بہت     دور    ٹھکانہ ہے میرا
میں دل کا حال سناوں گا  چلا جاوں گا
بس ایک بار ادھر دیکھ مجھ سے آنکھ ملا 
میں اس دیے کو    بھجاوں     گا   چلا جاوں گا

#امیرمو'سی #SAD #urdu #Poetry 
#by 
#Ameermoosa 
#alone

Amirmoosa

مرشد ہمارے حال پہ بس چھوڑ دیں ہمیں
بس دور بیٹھیے اور سیگریٹ پلائیے
یہ لا علاج مرض ہے میں جانتا ہوں پر
اک بار اس طبیب کو گھر میں بلائیے
ان سے کہیں ہو آخری احساں          امیر        پر
یہ زہر اپنے ہاتھ سے ہم کو پلائیے
میں مر رہا ہوں اور یہ تیری پردہ داریاں
جان امیر رخ سے یہ پردہ ہٹائیے
تھوڑی سی جان باقی ہے اب بھی مریض میں
ان کی خوشی کے واسطے سب مسکرائیے
#امیرمو'سی #SAD #urdu #Poetry 
#ameermoosapoetry 

#Silent

Amirmoosa

تو جو ہم سے پیار کرتا    ،  تیرا انتظار ہوتا
تجھے ہم بھی دیکھ سکتے،
 جو اختیار ہوتا        
تجھے کس نے کہہ دیا یہ  ،  کہ تو دل میں اب نہیں ہے
جو نکالتے تو  مردہ
 دل بیقرار ہوتا
تجھے سچ بتا رہا ہوں     ،    کوئی ساتھ اب نہ دے گا
تجھے چھوڑنا جو     ہوتا  ،   تو پہلے فرار ہوتا
تو جو ایک بار سنتا،        دل بے کراں کا قصہ
میرا اسیر ہوتا
 مجھ پر  نثار ہوتا
   #امیرمو'سی #urdu #Poetry 
#Ameermoosa 
#Pakistan  #India 
#urduadab 
#Love

Amirmoosa

تمہارا ہجر اب ایسے منایا جا رہا ہے
سفید پتیوں سے گھر  سجایا جا رہا ہے
 تمہارے بعد دشمن  تمام دوست ہوے
گلے لگا کہ انہیں خوں پلایا جا رہا ہے
رقیب آیا تھا کل شب تیمارداری کو
اسے بھی قصہ تمہارا سنایا جا رہا ہے
امیر مجھ پہ ستم جتنے دوستوں نے کیے
شراب پی کر سبھی کو بھلایا جا رہا ہے
تو       اب        کی بار    مجھے دیکھ نہ پائے گا اس محلے میں
دل کے بعد اب گھر  بھی  جلایا جا رہا ہے

    #امیرمو'سی #SAD #urdu #Poetry 
#Ameermoosa 
#Pakistan #kashmir 
#India #urduadab 
#poetrylovers

Amirmoosa

میں گھر سے دور ہوں 
تنہا ہوں کوئی پاس نہیں 
یہ بات سچ ہے محبت بھی مجھ کو راس نہیں
تجھے ملوں گا تجھ کوگلے لگاوں گا
یہ بات ٹھیک مگر!! مجھ کو کوئی آس نہیں
تمہارا ہجر جگاتا  ہے،مجھ کو راتوں میں
پر تمہارے لیے دل میرا
اداس نہیں
ہیں چار دوست جو مجھ کو ہنساتے رہتے ہیں
مگر ان دوستوں میں دوست کوئی خاص نہیں
تمہیں ملاوں گا اک دن امیر
خود سے میں
ہمارے دل میں اب وہ اپنائیت
کی باس نہیں

#امیرمو'سی #SAD #urdu #poetry #shayeri 
#Ameermoosa 
#Pakistan #India 
#urduadab

Amirmoosa

اس کو یہی لگا تھا،سب سے جدا ہوں میں
پر میں یہ جانتا تھا، کتنا برا ہوں میں
میری طرف جو ہاتھ بڑھایا تو یوں لگا
جیسے کسی دیوار کہ آگے کھڑا ہوں میں
اس کی نگاہ ناز کا ایسا اثر ہوا
لگتا ہے پیڑ سے ابھی، ابھی جھڑا ہوں میں
کچھ اس قدر ملال ہے تمہاری جفاوں کا
زندہ تو دکھ رہا ہوں مگر مر رہا ہوں میں

#امیرمو'سی #SAD #urdu #Poetry 
#Ameermoosa 
#Pakistan #India #urduadaab

Amirmoosa

کسے بتائیں دن رات کیسے کٹتے ہیں
ہمارے حال پہ اب یار بھی تو ہنستے ہیں
تمہارے بعد تو خود سے کبھی بنی ہی نہیں
تمہارے بعد ہم خود کو بھی ترستے ہیں
سپولے پال لیے اب ان سے دوستی ہے میری
گلے لگا کے مجھے صبح شام ڈستے ہیں
مکان کچا ہے اور بادلوں سے یارانہ
ہمارے گھر پہ امیر بے وجہ گرجتے ہیں
امیر شہر نے مجھ سے کہا او دیوانے
تمہارے جیسے کہیں جنگلوں میں بستے ہیں
#امیرمو'سی #SAD #urdu #shayeri 
#ameermoosapoetry 
#Pakistan #India 
#urduadab

Amirmoosa

کئی دنوں سے خبر ہے اجڑنے
 والا ہوں
طبیب کہتے ہیں مجھ سے میں مرنے والا ہوں
کسی نگاہ کا گھائل ہوں، اور ایسا ہوں
ہاتھ لگتے ہی جیسے، بکھرنے
 والا ہوں
لوگ  دیکھ کر کہتے ہیں، خدا خیر کرے 
اسے یہ لگتا ہے اب میں سنورنے والا ہوں
خود ہی بچایا تھا، خود کو ، خود ہی سے امیر 
پتہ چلا تھا اب  میں گزرنے والا ہوں
اے میرے یار ادھر آ، دل  پہ ہاتھ تو رکھ
میں جانتا ہوں یہیں سے ادھڑنے والا ہوں
 
       #امیرمو'سی #SAD #urdu #Poetry 
#ameermoosapoetry 
#shadesoflife
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile