اگر محبت یہی ہے جاناں تو معاف کرنا مجھے نہیں ہے #شاعری
read more
Shakira Karim Silat
#bachpan خوبصورت سماں تھا بچپن میں
دوست سارا جہان تھا بچپن
چاند پر تم نے گھر بنایا ہے آج
میرا تو وہاں تھا بچپن میں
کمسنی کیا کمال ہوتی ہے
میں تو اک کہکشاں تھا بچپن میں
ہو بڑے بدتمیز شرم کرو
لب پہ فقرہ رواں تھا بچپن میں
read more
محمد سبطین
یوں راہ وفا کی صلیب پر دو قدم اٹھانے کا شکریہ
برا پر خطر تھا یہ راستہ تیرے لوٹ جانے کا شکریہ
جو اداس ہے تیرے ہجر میں جنہیں بوجھ لگتی ہے یہ زندگی
یوں سر بزم انہیں دیکھ کر تیرا منہ چھپانے کا شکریہ
ہے زمانے بھر کا اصول جو وہ اصول تم نے نبھا دیا
یہی رسم ٹھرے گی معتبر مجھے بھول جانے کا شکریہ #poem
read more
Azad
عورت ڈر ہی جاتی ہے محبت مر ہی جاتی ہے
read more
Awais sadozai
کچھ یوں کرو کہ آئے وہ مہماں ابھی ابھی
یا یہ کرو کہ جائے مری جاں ابھی ابھی
جھیلا ہے تجھ کو زندگی کچھ اس یقین سے
ہونے لگی ہے جیسے تو آساں ابھی ابھی
پھر اس کی یاد آئی بجھانے کے واسطے
ہم نے کیا تھا دل میں چراغاں ابھی ابھی #شاعری